انسانیت کی پکار پر لبیک: منچریال کے مریض کے لیے رمضان کی پرنور رات میں حافظ محمد احمد حسین کا عطیہِ خون، سماجی کارکن اظہر خان کی تگ و دو سے ایک قیمتی جان بچا لی گئی



نرمل: (تحریر عثمان بن عقیل ! آوازِ نرمل نیوز )

شہرِ نرمل کے معروف طبی ادارے 'دیویندر ریڈی سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل' میں منچریال سے تعلق رکھنے والے ایک مریض (ڈی وجے کمار) کی زندگی بچانے کے لیے جب خون (او پازیٹو) کی ہنگامی ضرورت پیش آئی، تو رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں انسانیت نوازی کی ایک بے مثال تاریخ رقم کی گئی۔ منچریال سے تعلق رکھنے والے اس غریب خاندان کا یہاں کوئی پرسانِ حال نہ تھا، ایسے نازک وقت میں جب دنیا محوِ خواب تھی، شہر کے متحرک و مخلص سماجی کارکن اظہر خان کی پیہم کوششوں اور تگ و دو کے نتیجے میں حافظ محمد احمد حسین نے ایثار و قربانی کا ثبوت دیتے ہوئے رات کے ایک (1:00) بجے اپنا بیش قیمت خون عطیہ کر کے تڑپتے ہوئے مریض کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کارِ خیر کے موقع پر شہر کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت، یافائی سی سی ٹی وی سکیورٹی سسٹم کے سربراہ عثمان بن عقیل، ای ایف ڈی فلاور ڈیکوریشن کے پروپرائٹر ایسا لطیف اور شعیب مرزا نے بطورِ خاص شرکت کرتے ہوئے ڈونر کی حوصلہ افزائی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسافرت میں بے یار و مددگار انسان کی خدمت ہی اصل بندگی ہے۔ 'لائف کیئر بلڈ بینک سینٹر' میں خون کے عطیے کا یہ عمل کامیابی سے مکمل ہوا، جہاں مریض کے لواحقین اور سوسائٹی کے ارکان جن میں جیون، نیل کنٹھ، پرشانت اور پروین شامل تھے، نے اس نازک وقت میں فرشتہ صفت بن کر مدد کرنے والے تمام نوجوانوں بالخصوص اظہر خان اور حافظ محمد احمد حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
 

Post a Comment

Previous Post Next Post