تجلیاتِ حرم: نرمل کی "مسجدِ گلزار" کا ایمان افروز منظر
رات کی پُرسکون خاموشی اور نور میں نہائی ہوئی یہ بستی... ماشاءاللہ! یہ ہے ہمارے نرمل شہر کی زینت "مسجدِ گلزار" (اولڈ مارکیٹ)۔ جہاں ایک طرف شہر کی گہما گہمی ہے، وہیں اللہ کا یہ گھر سکونِ قلب کا وہ مرکز ہے جو اپنی بے مثال خوبصورتی اور روحانی فضا سے ہر مومن کے دل کو منور کر رہا ہے۔ پانچوں وقت اللہ کے حضور سربسجود نمازیوں کی یہ کثرت اس بات کی گواہی ہے کہ ہماری مساجد آج بھی ایمان کی روشنی سے آباد ہیں۔ "خوش نصیب ہیں وہ آنکھیں جو اس پاکیزہ منظر کا مشاہدہ کر رہی ہیں اور وہ دل جو اس سجدہ گاہ میں سکون پاتے ہیں۔" آوازِ نرمل کی خصوصی پیشکش: اللہ تعالیٰ اس مسجد کی رونقوں کو تا قیامت قائم و دائم رکھے۔ (آمین)
Tag:



No comments: