نرمل: سیاسی اتحاد کی ایک خوبصورت مثال؛ سابق کونسلر متین بھائی کی جانب سے نومنتخب کونسلرز کے اعزاز میں شاندار تقریب
رپورٹ: فاضل ہاشمی - آوازِ نرمل نیوز) ( ایڈیٹر: عثمان بن عقیل) نرمل: سابق کونسلر متین بھائی کی جانب سے حال ہی میں بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے کونسلرز کے اعزاز میں ایک پروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں 12 ویں وارڈ کے کونسلر راگھویندرا آچاریہ، 14 ویں وارڈ کے کونسلر طاہر پٹیل، 17 ویں وارڈ کے کونسلر فیروز، 32 ویں وارڈ کے کونسلر محمد رفیع اور 35 ویں وارڈ کے کونسلر محمد ذاکر کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں والہانہ مبارکباد پیش کی گئی۔ اس تہنیتی پروگرام میں کانگریس پارٹی کے سینئر قائد محمد عمر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر شرکاء میں وارڈ نمبر 14 کے مدمقابل امیدوار احتشام علی، شبو خان، مرزا افروز، شعیب فہیم، زبیر، رشید، سمیر شیخ، سعد اللہ حسین، اکبر، اسلم، مقبول احمد، عبداللطیف، مرزا رضوان اور مختلف وارڈ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے نومنتخب کونسلرز کو عوامی مسائل کی یکسوئی اور شہر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کمر بستہ ہونے کی ترغیب دی اور میزبان متین بھائی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تمام نو منتخب نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اتحاد و یگانگت کا ثبوت پیش کیا۔ مزید خبروں کے لیے دیکھتے رہیے: آوازِ نرمل نیوز (سچائی کے ساتھ، عوام کی آواز)
Tag:



No comments: