دعا میں گڑگڑاہٹ اور عاجزی: وہ روحانی راز جس نے صاحبِ ثروت شخص کو دنیا کا معتبر ترین انسان بنا دیا
پیشکش: عثمان بن عقیل نمائندہ: فاضل ہاشمی (آوازِ نرمل)
خصوصی رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز
نرمل (بیورو رپورٹ): "انسانی قلوب کو جھنجھوڑ دینے والی ایک رقت آمیز ویڈیو نے جہاں سوشل میڈیا پر ارتعاش پیدا کیا، وہیں اس کے گہرے روحانی پیغام نے عثمان بن عقیل کو اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے اسے نظر انداز کرنا گوارا نہ کیا اور فوراً ان کیفیات کو قرطاسِ ابیض پر منتقل کر دیا۔
یہ ایمان افروز تحریر حضرت ابن الجوزی رحمہ اللہ کے اس بصیرت افروز قول کی عکاسی کرتی ہے کہ 'بندہ جب رات کی تنہائی میں اپنے رب کے حضور ہاتھ پھیلا کر ایک معصوم بچے کی طرح بلک بلک کر رونا شروع کرتا ہے، تو عرشِ الٰہی سے اس کی مرادیں پوری ہونا شروع ہو جاتی ہیں'۔ جدہ کے ایک انتہائی مالدار شخص کی زندگی کا یہ حیرت انگیز گوشہ کہ 'میری بے پناہ دولت مندی اور کامیابی کا اصل سرچشمہ مادی وسائل نہیں، بلکہ بارگاہِ الٰہی میں ایک بے بس فقیر اور منگتا بن کر گڑگڑانا ہے'، ہم سب کے لیے ایک تازیانہ ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ جو شخص اللہ کی چوکھٹ پر جتنا زیادہ ٹوٹ کر بکھرتا ہے، قدرت اسے زمانے کی نظروں میں اتنا ہی سربلند کر دیتی ہے۔"
Tag:



No comments: