کاماریڈی بلدیہ میں نئی قیادت کا دورِ آغاز: اپا اوما رانی کی بحیثیت چیئرمین حلف برداری، محمد علی شبیر اور سریش شٹکار کی شرکت و مبارکباد
رپورٹر: فاضل ہاشمی (آوازِ نرمل نیوز) تحریر: عثمان بن عقیل
کاماریڈی (23 فروری 2026): "عزمِ مصمم ہو تو منزل قدم چومتی ہے، کاماریڈی کی ترقی اب نئی راہ پر گھومتی ہے"—آج شہرِ کاماریڈی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اپا اوما رانی سرینواس نے میونسپل چیئرمین کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا، جس پر ریاست کے مشیرِ حکومت جناب محمد علی شبیر اور رکن پارلیمنٹ سریش شٹکار نے انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی اور اسے شہر کی فلاح و بہبود کے لیے ایک نیک شگون قرار دیا۔ اس تاریخی موقع پر ضلع لائبریری چیئرمین مڈی چندرکانت ریڈی، سابق ڈی سی سی صدر کیلاش سرینواس، ٹاؤن صدر پنڈلا راجو، ایڈیشنل کلکٹر مدھو موہن، میونسپل کمشنر، کونسلرز اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی؛ قائدین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ "تعمیرِ وطن اور خدمتِ خلق کا جذبہ ہوگا عام، اب اوما رانی کی قیادت میں ہوگا ہر ادھورا کام"، اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ نئی چیئرمین کی نگرانی میں کاماریڈی کو ایک مثالی بلدیہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Tag:





No comments: