معروف شخصیت شیخ فرید المعروف صوفی شمس الحق قادری کا انتقال، نرمل میں سوگ کی لہر
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | تاریخ: 7 اکتوبر 2026ء — نرمل سے تعلق رکھنے والی معروف و محترم شخصیت، موظف جونیئر ویٹرنری آفیسر ساکن عیدگاہ نرمل، شیخ فرید صاحب المعروف حضرت صوفی شمس الحق قادری چشتی شطاری (خلیفہ حضرت صوفی یقین الحق قادری شطاری رنجل) بعمر 89 سال، آج 7 اکتوبر کی صبح 11 بجے مختصر علالت کے بعد اپنے معبودِ حقیقی سے جا ملے (انا للہ وانا الیہ راجعون)؛ مرحوم، صوفی محمد مختار احمد علی شاہ قادری چشتی (موظف اسکول اسسٹنٹ) کے والدِ گرامی تھے؛ مرحوم کی رحلت کی خبر عام ہوتے ہی علمی، دینی اور عوامی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر مسجدِ عیدگاہ نرمل میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت صوفی قمر الدین علیہ الرحمہ میں عمل میں آئے گی؛ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین ثُمَّ آمین؛ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ نمبر 9493535629 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔