ربيع الاول تحريری مقابلہ: بلیو اسٹار ہائی اسکول کے طالب علم شیخ تحمل احمد کا دوسرا انعام
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 3 ستمبر 2026ء: ماہِ ربیع الاول کی مبارک مناسبت سے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) نرمل یونٹ کے زیرِ اہتمام 23 اگست کو شہر کے اسلامک سینٹر میں نرمل کے تمام ہائی اسکول طلبہ کے لیے بعنوان ”آپ ﷺ کی مبارک زندگی اور انسانیت کے لیے تعلیمات“ ایک شاندار تحریری مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کی۔ اس اہم مقابلے میں بلیو اسٹار NEET, IIT & اولمپیاڈ ہائی اسکول (بلیو اسٹار کالونی، گجول پیٹ، نرمل) کے دسویں جماعت کے ہونہار طالب علم شیخ تحمل احمد نے اپنی عمدہ تحریر کی بدولت دوسرا انعام حاصل کر کے اسکول و والدین کا نام روشن کیا۔ اس شاندار کامیابی پر SIO یونٹ صدر شیخ فیصل اور ICA آرگنائزر محمد سمیر نے بالخصوص اسکول پہنچ کر کامياب طالب علم کو سرٹیفکیٹ اور انعام پیش کیا اور اسکول کی تعلیمی و تربیتی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر بلیو اسٹار ہائی اسکول کے پرنسپل سید مجیب قادری، وائس پرنسپل محترمہ شاہدہ سمرن قادری، انتظامیہ اور تمام اساتذہ نے SIO یونٹ کے ذمہ داران کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی اور مبارکباد پیش کی۔ اس پروقار تقریب میں اسکول کے اسٹاف ایڈوائزر و انچارج سید علی پاشا قادری، ڈائریکٹر غفور خان، پی ای ٹی شمس الدین، حافظ محمد عمران، حافظ منہاج رحمانی، ذیشان علی، شیخ اجزاد، سید مزمل، شیخ سمیر، مرتضیٰ علی کے علاوہ انچارجز عشرت ناز، شانا خانم، فرحین، سمیہ تبسم اور دیگر اساتذہ و عملہ موجود تھا۔