کونسلر توحید الدین (رفّو) کی 'چییوتا' پینشن درخواست گزاروں کی مدد، عملے کے ساتھ گھر گھر پہنچ کر کروائی تصدیق




 نرمل (آوازِ نرمل نیوز) 23 ستمبر: ضلع مرکز نرمل کے گلزار مارکیٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے بلدی کونسلر توحید الدین المعروف رفّو اور ان کی اہلیہ اپنے وارڈ کے مسائل کے حل اور عوام سے مسلسل رابطے کے لیے جانے جاتے ہیں، جبکہ سیاسی جماعتوں کی قطع نظر مقامی عوام نے مسلسل انتخابات میں انہیں منتخب کیا ہے۔ حال ہی میں ریاست کی 'چییوتا' اسکیم کے تحت پینشن حاصل کرنے کے لیے وارڈ نمبر 27 اور 39 کے متعدد شہریوں نے درخواستیں داخل کی تھیں، جن کی فیلڈ ویریفکیشن اور اہلیت کی جانچ کے لیے بلدی عملہ کالونی پہنچا۔ اس موقع پر کونسلر رفّو نے عملے کے ساتھ خود گھر گھر جا کر مستحقین کی نشاندہی میں تعاون کیا اور درکار دستاویزات کی فراہمی میں درخواست گزاروں کی رہنمائی کی، تاکہ تمام حقیقی اور مستحق افراد کو اس سرکاری اسکیم کا فائدہ حاصل ہو سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post