ضلع کلکٹر بھویش مشرا کی سخت ہدایت: سی ایم پرجا وانی کی التوا شدہ درخواستوں کو فوری نمٹایا جائے





 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 11 ستمبر 2026 – ضلع میں مختلف عوامی مسائل سے متعلق زیرِ التوا سی ایم پرجا وانی کی درخواستوں کو بلا تاخیر اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضلع کلکٹر بھویش مشرا نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کی ہیں، جنہوں نے جمعہ کے روز کلکٹریٹ کے اجلاس گاہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران تمام منڈلوں میں التوا میں پڑے مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو واضح کیا کہ ہر ایک درخواست کی باریک بینی سے چھان بین کرتے ہوئے قانون و قواعد کے دائرے میں رہ کر فوری ریلیف فراہم کی جائے اور اس کارروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا التوا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ جو مسائل ضلع سطح پر حل طلب نہ ہوں انہیں فوری طور پر اعلیٰ حکام کو روانہ کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد کلکٹر نے شعبہِ خواتین و بچوں کی بہبود کے زیرِ اہتمام منعقد شدنی نویں 'راشٹریہ پوشن ماہ' کے پوسٹرز کی رونمائی ڈی ڈبلیو او ونوتھا کے ہمراہ انجام دی اور 8 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس مہم کو پورٹل اور زمینی سطح پر انتہائی منظم انداز میں چلانے کی تا کید کرتے ہوئے ہدایت دی کہ خواتین و بچوں میں غذائیت اور صحت کے تحفظ سے متعلق وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کی جائے، جبکہ اس اہم اجلاس میں ڈی آر او راٹھوڑ رمیش، آر ڈی او دیویداس، مختلف منڈلوں کے تحسیلدار اور دیگر شعبہ جات کے اعلیٰ حکام و عملہ موجود تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post