ادارہ ادبِ اسلامی کورٹلہ کی تشکیلِ جدید: عبدالواجد صدر اور سینئر صحافی محمد چاند پاشاہ نائب صدر منتخب
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
کورٹلہ، 27 ستمبر (آوازِ نرمل نیوز): شہرِ کورٹلہ کے محلہ رحیم پورہ میں واقع دفتر جماعت اسلامی ہند میں ادارۂ ادبِ اسلامی کورٹلہ کی تشکیلِ جدید کا ایک باوقار اجلاس ریاستی صدر شعیب الحق طالب کی زیرِ صدارت اور پروفیسر محمد نعیم الدین کی نگراں کاری میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں آئندہ میعاد کے لیے اداراتی عہدیداروں اور اراکین کا متفقہ انتخاب عمل میں آیا۔ انتخاب کے دوران تعلیمی و ادبی خدمات کے پیشِ نظر موظف پرنسپل عبدالواجد کو بحیثیت صدر منتخب کیا گیا، جبکہ روزنامہ اعتماد کے سینئر صحافی و صدر مسلم ویلفیئر سنگھم محمد چاند پاشاہ اور نامور شاعر و اسکول اسسٹنٹ اظہر کورٹلوی کا انتخاب بحیثیت نائب صدر عمل میں لایا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں عابد مدنی کو معتمد، ہیڈ ماسٹر محمد عبدالعظیم کو شریک معتمد، موظف گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر عبداللطیف کو خازن اور سینئر صحافی محمد سلیم فاروقی کو معتمدِ نشر و اشاعت کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ اس کے علاوہ احمد عبدالقیوم، محمد نجیب الدین، بلدی کونسلر محمد وسیع الرحمن، مفتی ضمیر احمد عقیلی سبیلی، محمد امجد علی، محمد آصف خان، شیخ عطا اللہ، محمد نصیر الدین، محمد علی، عبدالرحیم اور محمد ریاض کو اراکینِ شوریٰ میں شامل کیا گیا، جبکہ عبدالمنیر، محمد عدنان، عبدالمقیت، ظہیر الدین، عبدالرحیم، محمد عارف خان اور عبدالقدیر کو بطور اراکینِ عمومی نامزد کیا گیا۔ قبل ازیں، اجلاس کا باقاعدہ آغاز محمد ظہیر الدین کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مقامی سرپرست الیاس احمد خان نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور ناظمِ ضلع جگتیال محمد نعیم الدین نے ادارے کے مقاصد اور ادبی جہتوں کا جامع احاطہ کیا۔