رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 10 ستمبر: کمارم بھیم آصف آباد ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع تلنگانہ ماڈل اسکول و جونیئر کالج میں جمعرات کے روز سب جونیئر اور جونیئر لڑکے و لڑکیوں کے لیے ضلعی سطح کے نیٹ بال سلیکشن مقابلوں کا شاندار انعقاد عمل میں آیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ہونہار کھلاڑیوں کا ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے انتخاب عمل میں لایا گیا، جبکہ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر علی بن احمد، نائب صدر ہیمد اور ضلعی سکریٹری بی سریکھا نے منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا، اس پروقار تقریب میں تلنگانہ ماڈل اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ڈی مہیشور، سینئر ٹیچر ایم ملیش، آرگنائزنگ سکریٹری بی ترپتی، ینگ انڈیا کے ضلعی عہدیدار بی مینا ریڈی، نیٹ بال کوچ سی ایچ ایڈوکونڈالو، یوگی ایتھلیٹکس کوچ ودیا ساگر، ہینڈ بال کوچ اروند، کھیلو انڈیا کوچ کے راکیش کے علاوہ اساتذہ بالاجی، سورنا، پرتاپ اور شالینی نے خصوصی شرکت کی اور تمام منتظمین و کوچز نے منتخب ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ریاستی سطح کے مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کریں گے۔