نرمل میں کل صبح 9 تا دوپہر 11:30 بجے برقی سپلائی معطل رہے گی: اے ڈی ای کے۔ سرینیواس راؤ
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 07 اگست 2026 | نرمل (پریس نوٹ): نرمل ٹاؤن-1 سب اسٹیشن میں ضروری مرمتی کاموں کے پیشِ نظر کل بروز سنیچر 08 اگست 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں برقی سپلائی عارضی طور پر مسدود رہے گی۔ اس بات کی اطلاع اے ڈی ای (ٹاؤن) کے۔ سرینیواس راؤ نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیشگی دیکھ بھال اور مرمتی کاموں کی وجہ سے صبح 9:00 بجے سے دوپہر 11:30 بجے تک بجلی کی فراہمی منقطع رہے گی۔ جن علاقوں میں برقی خدمات متاثر رہیں گی ان میں اولڈ بس اسٹینڈ، بدھوار پیٹ، نگرپریشور واڑہ، باگولہ واڑہ، کلکٹر کیمپ آفس، زہرا نگر، ایم ایل اے کیمپ آفس، پریا درشنی نگر، ایریا ہاسپٹل، بارکت پورا، ڈاکٹرس لائن، قصبا، کمل ٹاکیز، رائل بلڈنگ، چنتکنٹواڑہ، گاندھی چوک، ڈونگا واڑہ، پناجری گٹہ، چکڑ پلی، اندرا نگر، گولا پیٹ، شاستری نگر، چین گیٹ، مدینہ کالونی، اریگیشن آفس، ساگر کالونی، بھاگیا نگر، رام نگر، آسرا کالونی، این ٹی آر مارگ، بویا واڑہ، نٹراج نگر، سب جیل، شرت محل ساگر کالونی، مستان ڈبا، منجلا پور، ایس سی کالونی، ایل آئی سی، وجیا نگر کالونی روڈ نمبر 4 اور شیواجی نگر شامل ہیں۔ شعبہ برقی کے حکام نے متعلقہ علاقوں کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس زحمت کو خاطر میں لاتے ہوئے محکمہ کے ساتھ تعاون فرمائیں۔