صحافیوں کے پرانے ایکریڈیٹیشن کارڈز اور بس پاسز کی معیاد میں 24 اگست تک توسیع: حکومتِ تلنگانہ کا بڑا فیصلہ
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز — 07 اگست 2026: حکومتِ تلنگانہ کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (I&PR) نے ریاست اور اضلاع کے تمام صحافیوں کے لیے ایک اہم راحت بخش فیصلہ کرتے ہوئے پرانے ایکریڈیٹیشن کارڈز اور بس پاسز کی معیاد میں 24 اگست 2026 تک کی توسیع کا رسمی احکامات پر مبنی مکتوب جاری کر دیا ہے؛ محکمہ کے اسپیشل کمشنر نے ٹی جی ایس آر ٹی سی (TGSRTC) کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت دی ہے کہ چونکہ سال 2026-2028 کے نئے ایکریڈیٹیشن کارڈز کی منظوری اور تقسیم کا عمل ہنوز پیش رفت میں ہے، اس لیے تمام رپوٹرز کو نقل وحمل میں سہولت فراہم کرنے کی خاطر 2024-2026 کے سابقہ کارڈز کی بنیاد پر ہی تمام ریاستی و ضلعی صحافی بس پاسز کو اگلے 22 ایام (یعنی 04 اگست سے 24 اگست 2026) کے لیے بلاحجت و بلااعتراض بحال اور قابلِ قبول رکھا جائے۔