ایس آئی آر نوٹس سے ووٹ حذف ہونے کا اندیشہ: نمائندہ کونسلر محمد عرفان کی پہل پر تحسیلدار ارہن راجو کا تحسین آمیز قدم، عوام کو 15 تاریخ تک مہلت




 نرمل: 28 اگست 2026 (آوازِ نرمل نیوز) موصولہ تفصیلات کے مطابق، شہرِ نرمل کے وارڈ نمبر 21 محلہ بیل بازار اور غفور بستی کے عوام میں الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق جاری کیے گئے ایس آئی آر نوٹس کے صدور کے بعد ووٹر لسٹ سے نام حذف ہونے کے حوالے سے شدید تشویش اور بے چینی پھیلی ہوئی تھی، جس پر وارڈ کے متحرک نمائندہ کونسلر محمد عرفان نے فوری اور کاوشانہ اقدام کرتے ہوئے عوام کی رہنمائی کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا اور تحسیلدار نرمل ارہن راجو، ڈیوٹی افسران اور ایڈووکیٹ محمد افتخار کو مدعو کر کے ایک عظیم الشان معلوماتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر تحسیلدار ارہن راجو اور تمام مسئولین نے عوام کے تمام شکوک و شبہات کو کافور کرتے ہوئے روان اور واضح انداز میں تشریح کی کہ یہ نوٹس صرف 'ریکٹیفکیشن' یعنی دستاویزات کی درستگی کے لیے ہے اور اس سے کسی کا بھی ووٹ منقطع نہیں ہوگا، نیز ایڈووکیٹ محمد افتخار کی موجودگی میں عوام کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دیے گئے اور تمام قانونی نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی شہری کو کوئی الجھن نہ رہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے اگلے ماہ کی 15 تاریخ تک کی کثیر مہلت فراہم کی گئی ہے اور کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کے ازالے کے لیے براہِ راست فون نمبر 8309944261 پر رابطہ قائم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نمائندہ کونسلر محمد عرفان نے تمام اعلیٰ حکام کا شکر ادا کرتے ہوئے دیگر تمام عوامی نمائندوں سے بھی اپنے اپنے متعلقہ وارڈوں میں ہیلپ ڈیسک کے قیام کی اپیل کی، جس پر مقامی معززین اور بالخصوص تحسیلدار صاحب و تمام حکام نے نمائندہ کونسلر موصوف کی اس بروقت عوام پرور تدبیر، بے لوث خدمات اور بہترین نظم و ضبط کی پرخلوص ستائش کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post