سروے و حسابات کی جانب سے ہدایت: 15 اگست سے تمام IFMS بلز کاغذی کارروائی کے بغیر آن لائن جمع کرنا لازمی


 آوازِ نرمل نیوز | 06 اگست 2026 — ریاست میں شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی سمت میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، حکومتِ تلنگانہ نے آئی ایف ایم ایس (IFMS) کے تحت مکمل طور پر کاغذ رہت (Paperless) بلنگ کے نظام کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹریژریز اینڈ اکاؤنٹس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر (DTO) سروج نے جمعرات کی شام ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ 15 اگست 2026 سے ضلع کے تمام سرکاری دفاتر کو اپنے تمام بلز اور متعلقہ دستاویزات لازمی طور پر آن لائن ہی پیش کرنے ہوں گے۔ اس نئے نظام کا اطلاق تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران (DDOs) پر یکساں طور پر ہوگا، جنہیں بلوں کے ساتھ تمام ضروری کاغذات اسکین کر کے منسلک کرنا ہوں گے۔ ان تمام دستاویزات کی تصدیق انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 (IT Act 2000) کے تحت مجاز اور درست ڈیجیٹل دستخط (Digital Signature) سے ہونا ضروری ہے۔ 15 اگست کے بعد کسی بھی ٹریژری یا سب ٹریژری (STO) دفتر میں کسی بھی قسم کی ہارڈر کاپی یا کاغذی بل قبول نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے ضلع کے تمام ایس ٹی اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ حدود میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر کو ان احکامات سے فوری آگاہ کریں تاکہ اس فیصلے پر مکمل عمل آوری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اختراعی قدم سے بلوں کی پیشکشی، جانچ اور منظوری کا پورا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل، تیز رفتار اور شفاف ہو جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post