بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل: پیر کے روز نرمل کے مختلف علاقوں میں پاور کٹ رہے گا


 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 26 جولائی 2026ء: برقی نظام کی بہتری اور تعمیری کاموں کے پیش نظر نرمل ٹاؤن-I کے تحت آنے والے بعض علاقوں میں کل 27 جولائی (بپروژ پیر) بجلی کی فراہمی عارضی طور پر مسدود رہے گی۔ اسسٹنٹ انجینئر (آپریشن) ٹی جی این پی ڈی سی ایل (TGNPDCL) کے جاری کردہ ایک اخباری بیان کے مطابق ایم سی سی بی (MCCB) اور لائن کی مرمت و بہتری (System Strengthening) کے ضروری کام انجام دیے جا رہے ہیں، جس کے باعث صبح 10:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ متاثرہ علاقوں میں پنچ شیل کالج اور اس کے ملحقہ علاقے نیز گاجول پیٹ میں واقع برائٹ گلوبل اسکول کے اطراف و اکناف کے مجاورہ علاقے شامل ہیں۔ محکمہ برقیات کے حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ضروری تعمیری کاموں کی انجام دہی کے دوران محکمے کے ساتھ تعاون فرمائیں اور اس عارضی زحمت و عدم سہولت کے لیے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post