تحفظِ ماحول کے لیے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت، ہر شہری کم از کم ایک پودا لازمی لگائے: میونسپل وائس چیئرمین اپالا گنیش چکرورتی
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، نرمل۔ 4 جولائی 2026ء: پریہ درشنی نگر میں واقع گوتم ماڈل اسکول میں سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے عظیم مقصد کے تحت ایک پروقار شجر کاری تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں میونسپل وائس چیئرمین اپالا گنیش چکرورتی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے دستِ مبارک سے پودا لگایا اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر شہری کم از کم ایک پودا لازمی لگائے اور اس کی مکمل پرورش و نگہداشت کی ذمہ داری بھی اٹھائے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے طلبہ پر بھی زور دیا کہ وہ فطرت سے محبت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ماحول کی بقا کے لیے انتظامیہ کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں۔ اس باوقار مہم میں اسکول ہذا کی پرنسپل جگتی ریڈی، اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ میونسپل کونسلرز کتی نریندر، لکا کولا ہریش اور مقامی قائدین اظہر، اڈپا سری کانت سمیت دیگر معززین نے سرگرمی سے حصہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ماحول کی خوبصورتی اور بقا کے لیے ایسی تعمیری سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔