یوتھ کانگریس کو نچلی سطح پر فعال کرنے کا عزم: محمد موسیب


 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 26 جولائی 2026ء — شہر میں یوتھ کانگریس کی تنظیم نو اور نچلی سطح پر پارٹی صفوں کو متحد و متحرک بنانے کے عزم کے ساتھ ٹاؤن جنرل سکریٹری محمد موسیب نے اتوار کو کانگریس پارٹی نرمل حلقہ اسمبلی انچارج کچاڑی سری ہری راؤ سے ان کی رہائش گاہ پر مریاد پورواکم ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے پرخلوص مبارکباد دی۔ اس دوران انہوں نے حلقے میں نوجوانوں کے کردار اور پارٹی کو عوامی سطح پر مضبوط بنانے سے متعلق مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ محمد موسیب نے قیادت کو یقین دلایا کہ وہ نوجوانوں کو پارٹی کے نظریے سے جوڑنے اور عوام کے بنیادی مسائل کی کماحقہ نمائندگی کے لیے شب و روز کوشاں رہیں گے، جس پر کچاڑی سری ہری راؤ نے ان کے عزم کو سراہتے ہوئے مکمل سرپرستی کا یقین دلایا۔ اس اہم موقع پر وارڈ نمبر 17 کے نمائندہ کونسلر شیخ فیروز، شیخ افروز، اپنم خان، محمد لطیف سمیت دیگر پارٹی لیڈران اور فعال کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post