بیل بازار میں ایس آئی آر (SIR) فارم بھرنے کا خصوصی پروگرام، کونسلر محمد عرفان اور شیخ ایشان کی مہم سے عوام کو ملی بڑی راحت
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز۔ 29 جون 2026ء۔ نرمل شہر کے وارڈ نمبر 21 کے تحت آنے والے علاقے بیل بازار میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی ایک شاندار مثال قائم کرتے ہوئے نمائندہ کونسلر محمد عرفان اور سہارا یوتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے فاؤنڈر شیخ ایشان کے باہمی تال میل سے بلامعاوضہ ایس آئی آر (SIR) فارم بھرنے کا ایک بہترین پروگرام رکھا گیا ہے، جس سے مقامی عوام کو بڑی راحت ملی ہے اور غریب و ضرورت مند لوگوں کے فارم انتہائی منظم طریقے سے بالکل مفت بھر کر دیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ کونسلر محمد عرفان اور شیخ ایشان نے اس سروے کی حساسیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عوام کو بیدار کرتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں سن 2002ء کی دستاویزات وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں اور اگر کسی غفلت یا لاپرواہی کی وجہ سے ایس آئی آر میں نام درج ہونے سے رہ جائے یا کٹ جائے تو شہری اپنے بنیادی جمہوری حق سے ہمیشہ کے لیے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، اسی لیے مقامی عوام کے حقوق کی حفاظت کی خاطر وہ دن رات ایک کر کے میدانِ عمل میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر میڈیا کے سامنے یہ اعلان بھی کیا کہ جو لوگ اس پروگرام میں شامل نہ ہو سکے ہوں ان کے لیے شیخ ایشان کے آفس پر روزانہ کی بنیاد پر یہ فارم بالکل مفت بھرنے کے لیے وہ خود ہمہ وقت تیار ہیں اور عوام کسی بھی دن وہاں رجوع ہو سکتے ہیں، جبکہ دوسری جانب نمائندہ کونسلر محمد عرفان نے اپنی بے لوث عوامی تڑپ کا ثبوت دیتے ہوئے میڈیا کے سامنے واضح طور پر یہ بھی کہہ دیا کہ ان کی خدمات صرف وارڈ نمبر 21 تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ پورے نرمل شہر کے کسی بھی علاقے میں اگر کسی بھی عام و خاص شہری کو محمد عرفان کی ضرورت پیش آئے تو وہ براہِ راست ان کے موبائل نمبر918309944261 پر رابطہ قائم کر سکتا ہے، جس مخلصانہ اقدام کو عوامی و سماجی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔