بلدیہ نرمل کے نئے کمشنر مادہ روی بابو کا شاندار استقبال: محمد جلیل اظہر اور ذیشان علی کی جانب سے شال پوشی



 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، یکم مئی 2026: نرمل میونسپل کمشنر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیت جناب مادہ روی بابو کا پر تپاک خیرمقدم کیا گیا، اس سلسلے میں سیاست رپورٹر محمد جلیل اظہر اور ڈی سی سی سکریٹری ذیشان علی نے نئے میونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا اور روایتی شال پوشی کے ذریعے ان کی شاندار گلپوشی کی، اس موقع پر معززین نے مادہ روی بابو کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کے دورِ اقتدار میں نرمل شہر کی ترقی کو مزید جلا ملے گی اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، میونسپل کمشنر نے اس ہمت افزائی پر رپورٹر محمد جلیل اظہر اور ذیشان علی کا شکریہ ادا کیا، یہ تہنیتی تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post