وارڈ نمبر 35 نرمل: نمائندہ کونسلر ذاکر حسین کی رہائش گاہ پر بابرکت دعوتِ افطار و پُر تکلف ضیافتِ طعام کا اہتمام



 رپورٹ: فاضل ہاشمی (نمائندہ آوازِ نرمل) | ترتیب: عثمان بن عقیل (ایڈیٹر ان چیف)
نرمل (8 مارچ 2026ء): بلدیہ نرمل کے وارڈ نمبر 35 کے نمائندہ کونسلر ذاکر حسین کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر ایک نہایت پروقار اور پرخلوص دعوتِ افطار کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں ملی یکجہتی اور باہمی اخوت کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس مبارک محفل میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اظہر حسین (ریاستی جنرل سکریٹری، اقلیتی محکمہ) نے شرکت فرمائی، جبکہ مہمانانِ اعزازی میں ڈسٹرکٹ مائنارٹی چیئرمین جنید میمن اور مائنارٹی ٹاؤن پریذیڈنٹ عبدالمتین شریک رہے۔

افطار سے قبل رقت انگیز اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نمازِ مغرب کی ادائیگی کے بعد تمام معزز مہمانوں کے لیے نہایت پُر تکلف ضیافتِ طعام کا انتظام رہا، جس کے بعد ایک پُروقار تقریبِ تہنیت منعقد ہوئی جہاں میزبان ذاکر حسین کی جانب سے تمام مہمانانِ گرامی اور اراکینِ بلدیہ بشمول عمران اللہ، شاکر، عرفان، فیروز، رفیع اور خضر کی گل پوشی و شال پوشی کر کے ان کی شاندار عزت افزائی کی گئی۔ شرکاء نے میزبان کے بہترین انتظامات اور مثالی مہمان نوازی کی دل کھول کر ستائش کی اور اس یادگار تقریب کے کامیاب انعقاد پر ذاکر حسین کو ہدیہ تبریک پیش کی

Post a Comment

0 Comments